صفائی مہم کے حوالے سے پراگاش کی جانب سے ایس .ایس ایم انگلش اسپیکنگ اکیڈمی پہ پروگرام منعقد
کپوارہ : پراگاش یوتھ کلب نے ایس. ایس .ایم انگلش اسپیکنگ اکیڈمی ریگی پورہ کپواڑہ اور این. وائے. کے. ایس کپوارہ کے اشتراک سے ایک صفائی مہم کا اہتمام کیا جس سلسلے میں ایس.ایس .ایم اکیڈمی کے طلباء میں ماحولیات کے حوالے سے ایک تقریری مقابلہ بھی منعقد کرایا گیا جس میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے بھی نوازا گیا. آخر پہ اس ادارے کے طلباء اور عملے نے ادارے کے گرد و نواح میں بکھرے پولیتھین ،پلاسٹک بوتلیں اور دیگر مضر اشیاء کو راستے اور سہن سے ہٹا کر ایک جگہ جمع کر دیا . اس صفائی مہم کے دوران اکیڈمی کے کوآرڈینیٹر ارشاد احمد اور منتظم ملک ناصر نے اس پروگرام کو سراہا اور آئندہ اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد پہ بھی زور دیا .