بچوں نے کئے رنگا رنگ پروگرام پیش اور اساتذہ کی عظمت اور احترام میں مختلف پروگرام ہوئے منعقد۔
کپواڑہ//بٹ مظفر
ضلع کپوارہ میں قائم ایک معروف نجی ادارہ کپوارہ پبلک سکول کپوارہ میں ایک پُروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جسمیں بچوں نے مختلف نوعیت کے رنگا رنگ پروگرام پیش کِے۔ اس دوران ادارہ کے پرنسپل حاجی گُل وحید نے یومِ اساتذہ کی مماسبت سے بولتے ہوئے کہا کہ ایک استاد قوم کا حقیقی بہی خواہ اور مسیحا ہوتا ہے جو خون جگر سے نوخیز نسل کو تعلیم و تربیت میں قالب میں ڈال کر ان کا مستقبل روشن بناتے ہیں۔ اس بیچ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ایک استاد کو اپنی زمہ داری کو سمجھنے کے لئے ایک موقع عطاکرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپالی رادھا کرشن کو اپنے شاگردوں نے اُنکی یومِ پیدائش کو سلیبریٹ کر نے کی خواہش ظاہر کی جس پر ڈاکٹر رادھا کرشن نے کہا کہ اُنکی یومِ پیدایش کو یومِ اساتذہ کے طور منایا جانا چاہیے۔ڈاکٹر رادھا کرشن ملک کے ایک معروف ماہرِ تعلیم تھے جنہوں نے استاد کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی یوم پیدائش کو اساتذہ کے نام وقف کیا۔ پروگرام میں مقررین نے استاد کے مختلف گوشوں کو اُجاگر کیا اور اس بات پر ذور دیا کہ موجودہ دور میں اساتذہ کو بچوں میں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کا درس دینے کے سلسلے میں دن دوگنی اور چوگنی محنت کرنی چاہیے۔