• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, September 16, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

بھدرواہ میں اپنی پارٹی ورکروں کا یک روزہ کنونشن

JK News Service by JK News Service
September 20, 2022
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
روایتی سیاسی جماعتیں خطہ کی پسماندگی کیلئے ذمہ دار :منجیت سنگھ
بھدرواہ//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے بھدرواہ کی پسماندگی کے لئے سابقہ روایتی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھدرواہ میں پارٹی ورکروں کے یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے بھدرواہ میں ترقیاتی فقدان پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہاں سے قدر آور سیاستدانوں نے جموں وکشمیر پر حکمرانی کی، مگر اپنے آبائی علاقہ کو نظر انداز کیا۔
اس کنونشن کا اہتمام اپنی پارٹی لیگل سیل صوبائی صدر وکرم راٹھور نے کیاتھا۔ منجیت سنگھ نے کہا” روایتی سیاسی جماعتوں سے وابستہ سیاستدانوں نے خطہ کو ترقیاتی لحاظ سے نظر انداز کیا جس کو سیاحتی نقشہ پر لانے کے لئے مناسب ڈھانچہ، بہتر سڑکوں اور سیاحوں کے قیام کے لئے سہولیات بہم پہنچانے کی ضرورت تھی۔ بھدرواہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے لیکن یہاں پر سیاحوں کے لئے مطلوبہ سہولیات دستیاب نہیں“
انہوں نے کہاکہ بھدرواہ کے دور افتاد ہ علاقوں کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے ، لوگوں کو میلوں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے اور اِن علاقوں کے لوگوں کو مستقل قریب میں بھی رابطہ سڑک کی کوئی اُمید نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سالوں کے دوران لوگوں میں مایوسی میں اضافہ ہوا ہے اور خصوصی درجہ کی تنسیخ کے بعد سے لوگ خود کو بے اختیار محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ سابقہ حکومتوں اور سیاستدانوںکے ہاتھوں جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ۔ اسی طرح بیروکریٹس بھی لوگوں کی توقعات پر کھرا اُترنے میں ناکام رہے ہیں۔ سرکاری افسران کے رویہ سے لوگ سخت مایوس ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سڑک، صحت، تعلیم اور سیاحتی شعبہ جات بھدرواہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ پچھلے سات دہائیوں کے دوران روایتی سیاسی جماعتوں جن میں نیشنل کانفرنس، کانگریس، پی ڈی پی اور بھارتیہ جنتا پارٹی شامل ہیں، نے انتخابی مہم کے دوران لوگوں کو ترقی کا یقین دلایا لیکن کچھ بھی نہیں کیا۔ لوگ بہتر سڑکوں، طبی اداروں ، اسکولوں اور پرائمری ہیلتھ سینٹرز کے حقوق سے محروم رہے۔
انہوں نے مطالبہ کیاکہ وادی چناب میں زیر تعمیر پن بجلی پروجیکٹوں میں زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیاجائے۔ انہوں نے ہنر اور غیر ہنر یافتہ ورکروں کو بیرون ِ جموں وکشمیر سے لاکر یہاں روزگار دیاجارہا ہے جوکہ مقامی نوجوانوں کے حقوق پر حق تلفی ہے۔
منجیت سنگھ نے کنونشن کے دوران مقامی لوگوں اور پارٹی ورکروں کو یقین دلایاکہ وہ بھدرواہ کی جامع ترقی کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اور اپنی پارٹی خطہ کو سیاحتی نقشہ پر لانے اور یہاں تمام مطلوب سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذشت نہ چھوڑے گی۔
اس کنونشن میں دوسروں کے علاوہ صوبائی نائب صدر وسابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، ایس ٹی ونگ ریاستی صدر سلیم عالم، ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت، صوبائی صدر یوتھ ونگ جموں وپل بالی، شمیم احمد، شبیر حسین، طعیب بیگ، سجاد وانی، سہیل ملک، محمد اکبر، رجنی دیوی، سرجیت سنگھ اور محمد بشارت وغیرہ موجود تھے۔
Previous Post

Secretary reviews implementation of ‘Pradhan Mantri TB Mukt Bharat Abhiyan’ in JK

Next Post

SCERT Holds Science Seminar, Selects Topper For National Event

Next Post

SCERT Holds Science Seminar, Selects Topper For National Event

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.