عید میلاد کی مناسبت سے جمعتہ المبارک پر
صورہ سکمز کی جانب سے درگاہ حضرتبل میں طبی کیمپ
سرینگر/14اکتوبر/درگاہ حضرتبل میں عید میلاد النبی کے مناسبت سے آج جمعتہ المبارک کو سکمز صورہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس دوران کیمپ میں قریب قریب 800مریضوں کو کا علاج و معالجہ کیا گیا جبکہ متعدد مریضوں کو ایمبولنسوں کے ذریعے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس سے قبل بھی 9اور 8اکتوبر کو بھی سکمز کی جانب سے یہاں میڈیکل کیمپ منعقد کئے گئے ۔ اطلاعات کے مطابق سکمز ڈائریکٹر پروفیسر پرویز کول کی ہدایت پر صورہ سکمز کی جانب سے میلاد النبی کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل میں آج جمعتہ المبارک کوبھی میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جبکہ اس سے سے پہلے عید میلاد النبی کی مناسبت سے 8اور 9اکتوبر کو بھی اسی طرح کے کیمپوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ آج کے میڈیکل کیمپ میں درگاہ حضرتبل آنے والے ذائرین کو طبی سہولیت فراہم کی گئیں جبکہ قریب 800مریضوں کا علاج و معالجہ کیاگیا اور ان میں مفت ادویاب بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس دوران کئی مریضوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے صورہ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ حضرتبل درگاہ میں منعقدہ کیمپ کے دوران ڈائریکٹرسکمز پروفیسر پرویز کول وقت وقت پر کیمپ سے متعلق جانکاری حاصل کرتے رہے ہیںاس دوران کیمپ میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے لوگوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ ڈائریکٹر سکمز نے اس موقعے پر کہا کہ ہماری یہ ترجیح رہتی ہے کہ ہم ہر اُس جگہ پر اپنی خدمات انجام دیں جہاں پر مذہبی عقیدے کے تحت تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ ادھر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اور نگوا صدر اشتیاق بیگ نے بھی اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی نگرانی کی ۔ بیگ صاحب نے 8، نواکتوبر کو بھی میڈیکل کیمپ میں حاضر رہ کر خدمات کی نگرانی کی ۔