معروف شاعر اور قلمکار غلام رسول غیور کی یاد میں ٹیگور ہال سرینگر میں ادبی تقریب کا انعقاد
غیور فاونڈیشن کے اہتمام اور جموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے آج ٹیگور ہال سرینگر میں وادی کے معروف ادیب، دانشور، مفکرر اور قلمکار غلام رسول غیور کی یاد میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی صدارت وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر پروفیسر نظیر احمد نے کی جبکہ رجسٹرار اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر نصیر اقبال،ایڈیشنل کمشنر کمشنر سید عابد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر احمد ملک ، پروفیسر شاد رمضان، پروفیسر مجروح رشید، ستیش ومل اور غلام رسول غیور کے فرزند شوکت غیور بھی ایوان میں تشریف فرما تھے۔
تقریب کے آغاز میں وادی کے معروف گلوکار قیصر نظامی نے کلامِ غیور پیش کرکے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی۔
تقریب پر ڈاکٹر جوہر قدوسی نے غلام رسول غیور کی شخصیت اور ادبی کارناموں پر مقالہ پیش کیا۔
اس دوران ہفتہ روزہ شہربین کا خصوصی شمارہ بیادِ غلام رسول غیور کی رونمائی انجام دی گئی۔
تقریب پر ادباء، شعراء، دانشوروں اور مختلف طبقہ ہاے فکر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ عبدل قیوم وانی، ابدال مہجور، شکیل الرحمان، ڈاکٹر محفوظہ جان، غلام محمد نوسوز، امداد ساقی، عیاش عارف،مشتاق احمد مشتاق، خاص طور موجود تھے۔