معروف قلمکار، ادیب، شاعر، اور ترجمہ کار مہراج کرشن ماوا مسرور آج دہلی میں وفات پا گیۓ۔ گلشن کلچرل فورم کشمیر کے جملہ ممبران نے ان کی وفات پر رنج و غم اور پسماندگان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ایم کے ماوا مسرور نے کشمیری زبان و ادب کی بے لوث خدمت کی ہے۔ جو کئ اہم کتابوں کے مصنف رہے ہیں۔ ان کی وفات پر فورم کے صدر سید بشیر کوثر، جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی، اشوک کاک، لطیف نیازی، پیرزادہ محمد اشرف، مقبول شیدا اور دیگر ممبران کے ساتھ جن کے تعزیتی پیغامات فورم کو موصول ہوۓ ہیں ان میں حسرت گڈا، پروفیسر گلشن مجید، پروفیسر بشر بشیر، جناب شمشاد کرالہ واری، اور غلام حسن بابا شامل ہیں۔ ان تعزیتی پیغامات میں ایم کے ماوا کے روح کی شانتی کے لیۓ اور ساتھ ہی پسماندگان کے لیئے صبرو سکون کی دعا کی گئ۔ ڈاکٹر ادریس بدرنی میڈیا سیکریٹری گلشن کلچرل فورم کشمیر