کپواڑہ//بٹ مظفر کپواڑہ،
جنوری 07:سرحدی ضلع کپواڑہ کلاروس میں پوشن پروجیکٹ، کالاروس میں آج ایک میگا بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کہ نوجوان لڑکیوں (14سے18 سال عمرکے لیۓ خواہش مند ضلع کے تحت ہے۔ کیمپ کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر پوشن کشمیرہ مس مسعودہ جی۔ کیمپ میں پوشن پروجیکٹ کالاروس کی مختلف پنچایتوں سے بڑی تعداد میں نوعمر لڑکیوں نے شرکت کی۔ تمام نوعمر لڑکیوں کا ہیلتھ چیک اپ پی ایچ سی کالاروس کے طبی عملے اور ڈی ڈی پوشن کشمیر کے میڈیکل آفیسر کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ اس موقع پر نوعمر لڑکیوں میں مفت سینیٹری نیپکن اور ریفریشمنٹ تقسیم کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پوشن کشمیر سی ڈی پی او ہ کالاروس غلام محی الدین لون و دیگر متعلقہ ہلتھ ڑاکٹروں ودیگر افسران نے نوعمر لڑکیوں کو صحت کی دیکھ بھال اور حفظان صحت کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔