کپواڑہ 10جنوری //بٹ مظفر شمالی ضلع کپواڑہ میں سڑک حادثے کے دوران دوافراد ازجان دو زخمی ہوگئے ہیں زرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق بعد از دوپہر ہائن ترگام میں ایک الٹو کار زیر نمبر jk09B 2285اور دوسری سمت سے آرہی فوج کی ایک سکارپیو گاڈی کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کے دوران دو افراد از جان جبکہ ایک مستورات سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق ایک آلٹو کار زیر نمبر jk09B2285جوکہ کرالپورہ سے کپواڑہ کی طرف جارہی تھی اور اس میں ایک مستورات سمیت چار افراد سوار تھے تاہم ہائن ترہگام میں مزکورہ گاڈی کو فوج کی ایک سکارپیو گاڑی کےچ ساتھ حادثہ پیش آیا جس کے دوران آلٹو کار میں سوار چاروں مسافر شدید زخمی ہوگئے تاہم اگر چہ زخمیوں کو فوری طورپر پر طبعی امداد کیلئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا لیکن زخمیو میں دوافراد جن کی شناخت شمس الاضحا ولد بشیر احمد گنائی اور محمد یاسین گنائی ساکنہ کرالپورہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر اسپتال پہنچاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک دو زخمیوں کا علاج سب ضلع اسپتال کپواڑہ میں چل رہا تھا ۔اس حوالے جب نمایندہ نے چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ ڈاکٹر بشیر احمد سے بات کی تو موصوف نے بتایا کہ ہاین ترگام حادثے میں دوافراد جانبحق اور اور دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کا اعلان ابھی سب ضلع اسپتال کپواڑہ میں چل رہا ہے اور اگر زخمیوں کی حالت زیادہ تشویشناک رہی تو اس صورت میں انکو سرینگر مذید طبعی امداد کیلئے منتقل کیا جائے گا ۔