پیرزادہ سعید
کپواڑہ، جنوری 11: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، ڈاکٹر ڈویفوڈے ساگر دتاترے نے آج شام لولاب سب ڈویژن کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) سوگام کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول او پی ڈی، ایمرجنسی، گائنی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کا ڈیوٹی روسٹر چیک کیا۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور طبی عملے سے بھی بات چیت کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مزید لگن کے ساتھ کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ خاص طور پر دور دراز علاقوں سے آنے والے تمام مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔