محمد ادریس
آج یہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری میں سوامی وویکانند کی یوم پیدائش کی یاد منانے کے لیے کالج کی این ایس ایس یونٹس نے شعبہ تاریخ کے اشتراک سے وویکانند کے نظریات اور فلسفوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نیشنل یوتھ ڈے یعنی قومی یوم نوجوانان منایا۔ اس سال کا تھیم ’’وکست یووا وکشت بھارت‘‘ تھا جس کا مطلب ہے کہ اگر ہندوستان کے نوجوان ترقی کی راہ پر گامزن ہیں تو صرف ہندوستان ہی ترقی کرسکتا ہے۔ اس تقریب کا اہتمام کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد آزاد کی رہنمائی میں بالترتیب ڈاکٹر نسیم احمد اور پروفیسر سپریہ گپتا، این ایس ایس پروگرام آفیسرز، بوائز اور گرلز ونگ نے کیا۔
پروگرام کے تحت اس موقع پر مختلف سرگرمیاں جیسے “قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار” کے عنوان پر سمپوزیم، “تنوع میں اتحاد” کے موضوع پر پوسٹر مقابلہ، جس میں طلباء نے سوامی وویکانند کے متاثر کن اقتباسات اور تعلیم پر پیغامات پیش کئے۔
این ایس ایس کی رضاکار کائنات میر، صوفیہ کوثر، اسرین مرزا، ارم غفور، دانش ندیم، اورنگزیب اور عرفان خان نے ترقی یافتہ قوم کے لیے نوجوانوں کے فرائض کے بارے میں اپنے خیالات پیش کئے۔
کالج کے وائس پرنسپل پروفیسر جاوید مغل نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور شعبہ تاریخ کے ڈاکٹر نزاکت حسین، پروفیسر قمر ربانی اور شعبہ ارضیات کے ڈاکٹر مسعود احمد کی موجودگی میں شرکاء کو اسناد پیش کیں۔