تحصیلدار درگمولہ اعجاز احمد خورو کی سربراہی میں آج اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کا آغاز کیا گیا
ماربل کالونی درگمولہ میں سینکڑوں کنال اراضی پر جبری قبضہ کو ہٹایا گیا
جبکہ مذکورہ علاقے میں غیر قانونی سرکاری زمین میں غیر قانونی تعمیر کیے گئے ڈانچوں اور دیگر تعمیرات کو ہٹایا گیا
۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں سینکڑوں کنال سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے
اس سلسلے میں آج تحصیلدار درگمولہ اعجاز احمد خور نے اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے
تقریبا276کنال سرکاری اراضی کو جبری قبضہ سے ہٹایا گیا ہے
اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کی اس کارروائی میں تحصیلدار ۔ درگمولہ کے ہمراہ نائب تحصیلدار محمد شفح شاہ ، گردوار عبد الرشید پٹواری محمد ایوب خان و دیگر کہیں پٹواری صاحبان اور محکمہ مال کے ملازمین کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے چوکی آفیسر درگمولہ منظور احمد نے اپنے دیگرپولیس اہلکاروں کے ہمرا اینٹی انکروجمنٹ ڈرائیو حصہ لیا ۔
جب کہ اس کارروائی میں علاقے کے نمبردار چوکیدار اور مقامی لوگ بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔
اس دوران تحصیلدار درگمولہ نے اعجاز احمد خورو نے سرکاری زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کی وہ ناجائز تجاوزات کو ازخود ہٹا کر اپنی امانت داری کا ثبوت دے اس دوران مذکورہ تحصیلدار نے قومی ٹایمز کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کے تحت تحصیل درگومولہ میں یہ کارروائی جاری رہے گی
اس دوران مقامی لوگوں نے تحصیلدار درگمولہ کی اس کارروائی کو سراہا سرہانہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مزید سرکاری زمین کو غیر قانونی قبضے سے چھڑایا جائے جبکہ مقامی لوگوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اینٹی انکروچمنٹ ڈرائیو کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔
بٹ مظفر