۔
محکمہ مال کے سبھی ملازمین کی کاروائی ہر سو دیکھنے کومل رہی ہے ۔
کپواڑہ//بٹ مظفر شمالی ضلع کپواڑہ کے اطراف واکناف میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کو بیے دخل کیے جانے کا سلسلہ عروج پر چند روز تک مہم مکمل ہونی متوقع ۔اس حوالے سے تحصیلدار کپواڑہ نے نماینده سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انکے تمام ملازمین گاہچرائ آراضی پر ناجایز قبضہ ہٹانے کی مہم میں جھٹ گیے ہیں اور چند روز تک کپواڑہ میں گاہچرائ آراضی کو قابض افراد سے آزاد کیا جائے گا ۔انہوں نےمزید بتایا کہ وہ عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ گاہچرائ پر جن لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے وہ از خود سرکاری اراضی سے اپنی باڈ بندی ہٹانے کا کام کریں تاکہ ان پر جرمانہ وصول کرنے کی نوبت نہ آئے ۔بصورت دیگر جہاں پر بھی محکمہ مال کے ملازمین کو قبضہ ہٹانے کیلئے خود اکر باڈ بندی ہٹانی پڑے گی تو اس صورت میں قابض افراد کو یہ پورا خرچہ بطور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔اس دوران ایک سوال کے جواب میں تحصیلدار موصوف نے بتایا کہ فوج کے زیر قبضہ جو آراضی ہے اس کا واجب الادا کرایہ ادا کرانے کیلئے انہوں نے فوج کے اعلیٰ آفیسران سے بات کی ہے اور بہت جلد فوج کے زیر قبضہ آراضی کے مالکان کو آراضی کا کرایہ ادا کیا جائے گا۔