ایس ڈی ایم نے منی سکریٹریٹ اور برگیڈیر نے یوتھ سنٹر ٹنگڈار میں جھنڈا لہرایا
پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ سب ڈویژن کے مختلف مقامات پر یوم جمہوریہ کی تقربات منائی گئیں سب سے بڑی تقریب منی سکریٹریٹ کرناہ میں منعقد ہوئی جہاں پر ایس ڈی ایم کرناہ نے جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی پولیس ،این سی سی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس ،فارسٹ پروٹیکشن فورسس کےاہلکاروں نے مارچ پاس میں حصہ لیا ۔تقریب کے دوران ایس ڈی ایم کرناہ نے آئین پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس آئین کی وجہ سے لوگ بنیادی حقوق سے لطف اندوز ہو ہے ہیں ۔انہوں نے اس دوران کرناہ میں ہو رہے ترقیاتی کاموں کا حاکہ پیش کیا او ر سرحدوں کی حفاظت پر مامور فوجی جوانوں کو سلام پیش کیااس دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے مارچ پاس میں حصہ لیا اور کلچرل پروگرام پیش کر کے وہاں موجود لوگوں سے دات حاصل کی۔اس دوران سماجی خدمات انجام دینے والے ملازمین پنچایتی اراکین کے علاوہ دیگر صحافیوں کو اعزاز سے بھی نوازہ گیا ۔ادھر دوسری بڑی تقریب یوتھ سنٹر ٹنگڈار میں منعقد ہوئی جہاں پر 104انفنڑی برگیڈ کےکمانڈر این کے داس نے جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی اس دوران وہاں موجود سکولی بچوں نے دیش بھگتی کے گیت گائے۔ٹیٹوال سرحد پر منعقد تقریب کا مشاہدہ سرحد پار کے لوگوں نے بھی کیا ۔ریچمار ریجمنٹ کے کرنل مسٹر سونی نے وہاں جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی ۔ایسی ہی تقریب آرمی گڈویل سکول حاجی ناڑ میں بھی منعقد ہوئی جہاں کلسوری ریجمنٹ کے کرنل نےجھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی ۔اس کے علاوہ کرناہ کے تمام چھوٹے بڑے اسکولوں میں بھی یوم جموریہ کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ڈگری کالج کنڈی میں بھی ایک ایسی ہی تقریب منعقد ہوئی اور مجموعی طور پر تحصیل بھر میں اس کا انعقاد کیا گیا