کرناہ، 13 فروری:- بارڈر سیکورٹی فورس کی 27 بٹالین نے ضلع انتظامیہ کپواڑہ کی درخواست پر MI 17 ہیلی کیپٹر کے ذریعہ چار نعشوں کو ان آبائی مقامات پر پہنچایا واضع رہے کہ یہ نعشیں گذشتہ چھ روز سے ضلع ہسپتال ہندواڑہ کے مردہ حانہ میں تھی کرناہ کپواڑہ شاہرہ بند ہونے کی وجہ سے ان نعشوں کو آبائی علاقے میں پہنچانے مشکلات ہو رہی تھی اسی طرح کرناہ کے سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار میں کئی ایک شدید نوعیت کے بیمار بھی تھے جن کو یہاں ڈاکٹروں نے وادی کے بڑے ہسپتالوں میں علاج و معالجے کے لئے جانے کا مشورہ دیا تھا تاہم کرناہ کپواڑہ شاہرہ پچھلے سات روز سے بند ہونے کی وجہ سے یہ بیمار یہاں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھے ان میں سے تین بیماروں کے ساتھ ساتھ تیماداروں کو بی ایس ایف ہیلی کیپٹر میں کرناہ سے وادی کے ہسپتالوں میں پہنچایا گیا سرحدوں کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ بی ایس ایف عوام کے مدد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے اس دوراں بی ایس ایف کے عہداداروں کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے یاد رہے کہ کرناہ تحصیل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کی مشترکہ کوشش سے کرناہ کے چار باشندوں کی نعشوں کو کرناہ لانے اور بیماروں کو وادی پہچایا گیا کرناہ کے مقامی لوگوں نے بی ایس ایف, ضلع اور تحصیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔