کرناہ، 16 فروری:- بارڈر سیکورٹی فورس 27 بٹالین نے ایل او سی کے قریب دیہی دور دراز گاؤں میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مضبوط کیا جائے اور بی ایس ایف نے ہمیشہ سرحدی آبادی کی ضروریات کا خیال رکھا ہے۔ تحصیل کرناہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب بہت سے گاؤں ایسے ہیں جو ٹنگدھر سے بہت دور ہیں اور آمدورفت کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے گاؤں کے لوگ خاص طور پر سردیوں میں طبی سہولیات سے محروم رہتے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے 27 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس تنگدھر نے 16/02/2023 کو گاؤں سد پورہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا اور 348 دیہاتی کیمپ میں آئے اور بی ایس ایف کی طرف سے فراہم کردہ صحت کی سہولیات کا فائدہ اٹھایا۔ کیمپ کے دوران مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور بیماری کے علاج کے لیے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 348 دیہاتیوں نے پہنچ کر فائدہ اٹھایا۔ ایس ایچ مان سنگھ، کمانڈنٹ 27 بی این بی ایس ایف نے کیمپ کا افتتاح کیا اور گاؤں کی آبادی سے بات چیت کی اور صحت مند زندگی کے لیے صفائی اور حفظان صحت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر روی سنگوان، MO 27 Bn BSF، ڈاکٹر شیخ یاسر عرفات، GD/MO 27 Bn BSF اور SDH کرناہ کی ڈاکٹر سبینہ نے مریضوں کا علاج کیا اور مناسب دوائیں دیں۔