سرینگر/درگاہ حضرتبل میںشب معراج کی مناسب سے سکمز صورہ کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں ہسپتال عملہ اور ڈاکٹروں کے علاوہ ڈائریکٹر سکمز پروفیسر پرویز کول ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان اور نگوا پریزیڈنٹ اشتیاق بیگ بھی موجود رہے ۔ اطلاعات کے مطابق سکمز ڈائریکٹر پروفیسر پرویز کول کی ہدایت پر صورہ سکمز کی جانب سے شب معراج کے سلسلے میں درگاہ حضرتبل میں آج جمعتہ المبارک کوبھی میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جبکہ آج کے میڈیکل کیمپ میں درگاہ حضرتبل آنے والے ذائرین کو طبی سہولیت فراہم کی گئیں جبکہ اور ان میں مفت ادویاب بھی تقسیم کی گئیں ۔ حضرتبل درگاہ میں منعقدہ کیمپ کے دوران ڈائریکٹرسکمز پروفیسر پرویز کول وقت وقت پر کیمپ سے متعلق جانکاری حاصل کرتے رہے ہیںاس دوران کیمپ میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور کیمپ میں آنے والے لوگوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ادھر نگوا صدر اشتیاق بیگ نے بھی اس میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی نگرانی کی ۔واضح رہے کہ کیمپ ہفتہ اور آنے والے جمعہ کے روز بھی جاری رہے گا۔