18فروری//پیرزادہ الرشید۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ماگام ہندوارہ میں بیوہ، یتیم، اور جسمانی طور ناخیز افراد کے ٹرسٹ کی جانب سے 15آر آر کے اشتراک سے مستورات کو بااختیار بنانے کیلئے ایک بہترین پروگرام منعقد ہوا۔پروگرام کا انعقاد ٹرسٹ کے چیرمین محمد شفیع میر کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ پروگرام کو انعقاد کرانے کیلئے ضروری امور کا اہتمام 15آر آر کی جانب سے انجام دیا گیا تھا ۔اس پروگرام میں بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ماگام کے پرنسپل بشیر احمد بطور مہمان خصوصی شامل تھے جبکہ پروگرام میں بی ڈی سی ماگام ،چوکی آفیسر ماگام کے علاوہ علاقہ کے معززین اور مستورات کی بڑی تعداد نے بھی شمولیت اختیار کی اس دوران مستورات کو بااختیار بنانے کیلئے اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور معاشرے میں مستورات کے رول کو سراہا گیا ۔اس موقع پر بیوہ، یتیم اور جسمانی طور ناخیر افراد کے ٹرسٹ کے چیرمین اور بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ماگام کے پرنسپل نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مستورات کو با اختیار بنانے کیلئے زمینی حقائق میں ہر کسی کو پہل اپنے گھر سے شروع کرنی ہوگی اور لڑکیوں کو سماج میں عزت اور تحفظ کے ساتھ ساتھ انکی صلاحیت کو مد نظر رکھ کر انکو آگئے بڑھانے کیلئے انکا ساتھ دینا چاہئے تاکہ ایک لڑکی بنا خوف ہراس اپنے مطلوبہ ہدف تک پہنچ سکتی ہے ۔اس دوران سبھی مہمانوں اور ٹرسٹ کے چیئرمین محمد شفیع میر نے 15آر آر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کی جانب سے انکو ہر وقت کافی تعاون ملتا ہے اور وہ بیے سہارا لوگوں کے حقوق کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے میں پیش رفت کر سکتے ہیں ۔