سرینگر/18فروری/معراج العالم کے سلسلے میں معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور نگوا سکمز کے صدر و جی آر بیگ مییموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معجزہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج وزوال کی عظیم پیشن گوئیاں کےساتھ آگاہی دی گئی تھی۔بیگ نے تہنیتی پیغام میں معراج شریف کے مبارک موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معجزہ کے حضرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کو امت مسلمہ کے عروج وزوال کی آگاہی دی گئی تھی چنانچہ اس عظیم الشان معجزہ کے بعد انسانی دنیا پر اسلام کا شاندار دور شروع ہوا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تاریخی سفر تک جورہتی دنیا تک لوگوں کےلئے ایک مثال ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس عرش سے فرش تا سفر میں حضور پُر نور کو خلافت کی خوشخبری سنائی گئی ۔انہوںنے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس رات کو ہم اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرکے اس عذاب سے اپنے آپ اور اپنے اہل وعیال کو بچاسکتے ہیں جس کے بارے میں اللہ تعلیٰ نے معراج کے دوران اپنے پیغمبر کو جانکاری دی ۔