کرناہ //سرحدی اور دور افتادہ علاقوں میں لوگوں کو طبی اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کی خاطر باڈر سکورٹی فوررسز نے سیوک ایکشن پروگروم کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے تحت لوگوں کو اس سے فائدہ مل رہا ہے ۔27بٹالین بی ایس ایف نے کرناہ میں نہ صرف میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا ،بلکہ سکولی بچوں کو گھروں سے باہر بیرون ریاستوں کا دورہ بھی کرایا، جہاں انہوں نے وہاں کا رہن سہن، تہذیب وتمدن دیکھا بلکہ تاریخی مقامات کی سیر بھی کی ۔آج بی ایس ایف کی جانب سے گبرہ کرناہ میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا جس میں علاقے کے مریضوں نے کیمپ میں موجود ڈاکٹروں سے اپنی جانچ کرائی ۔بی ایس ایف کے کمانڈنٹ افسر مان سنگھ نے کہا کہ سرحدی اور دور افتادہ علاقوںمیں سرما کے دوران لوگوں کو طبی سہولیات فراہم نہیں ہو تی اور بی ایس ایف کی کوشش رہتی ہے کہ ایسے علاقوں میں لوگوں کو وہ سولیات فراہم کی جائیں جن کی انہیں ضرورت ہوتی ہے ۔ مقامی لوگوں نے بی ایس ایف کے کام کو سہرایا اور اُمید ظاہر کی کہ اس طرح کے پراگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے ۔