• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Saturday, July 5, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

پردیش کانگریس کمیٹی ضلع کپواڑہ کے عہدیداران راہول گاندھی سے ملاقی

پیرزادہ الرشید

JK News Service by JK News Service
February 20, 2023
in Kashmir
A A
پردیش کانگریس کمیٹی ضلع کپواڑہ کے عہدیداران راہول گاندھی سے ملاقی
FacebookTwitterWhatsapp

 

ضلع بھر میں درپیش مسائل سے راہول گاندھی کو آگاہ کیا گیا

۔   کپواڑہ 20فروری // ۔+بٹ مظفر۔  شمالی ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے پردیش کانگریس کمیٹی کے وایس کپواڑہ اور انچارج لنگیٹ کانسٹی ٹیونسی ظہورہ احمد شاہ کی سر براہی میں ضلع کپواڑہ کے کانگریس کمیٹی کے ارکان نے سیاحتی مقام گلمرگ میں راہول گاندھی سے ملاقات کی اس موقع پر وایس پرزڈینٹ پردیش کانگریس کمیٹی کپواڑہ اور کانسٹی ٹیونسی انچارج لنگیٹ ظہور احمد شاہ کے ہمراہ ضلع کپواڑہ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر غلام نبی گنائی اور بلاک پرزڈینٹ لنگیٹ  غلام محمد بٹ بھی وفد میں شامل تھے ۔تاہم اس ملاقات کے دوران پردیش کانگرنس کمیٹی کپواڑہ کے عہدیداران نے پردیش کانگریس کیمٹی کے صدر راہول گاندھی کو ضلع کپواڑہ میں درپیش کئ اہم مسائل سے اگاہ کیا ۔وفد نے انہیں بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں بڑھتی ہوئی بیے روز گاری سے نوجوانوں میں زہنی تناو پیدا ہوا ہے جس سے والدین میں بھی شدید قسم پرسی کی فضاء پیدا ہوئی ہے ۔اس دوران کانسٹی ٹیونسی انچارج لنگیٹ اور وایس پرزڈینٹ کپواڑہ ظہور احمد شاہ نے پرزڈینٹ موصوف سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کپواڑہ میں لنگیٹ کانسٹی ٹیونسی میں عوام کو ہر دور میں تمام تر مراعات سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ علاقہ لنگیٹ ضلع بھر میں سیب کی پیداوار میں اول نمبر پر ہے اور ضلع بھر کی آمدنی کا بہترین زرخیر علاقہ ہے تاہم آج تک ہر دور میں مزکورہ علاقہ میں جو بھی لوگ برسر اقتدار رہے انہوں نے صرف اس علاقے سے استفاده حاصل کر کے علاقہ کو ہر طرح کی ترقی سے محروم رکھ کر خالصتاً اپنے ہی مقاصد کو عملی جامہ پہنایا ہے ۔جبکہ مزکورہ علاقہ اب بھی تمام تر جدید سہولیات سے محروم ہے اور مزکورہ علاقہ میں عوام کو دور جدید میں بھی چلنے کیلئے راہیں، سڑکیں اور بجلی ،پانی کیلئے پریشانیوں کا سامنا کرنا پرتا ہے کہ دیگر علاقوں کی نسبت علاقہ لنگیٹ زرعی لحاظ سے بہت زرخیز ہے اور علاقہ مزکورہ کو زرعی شعبے میں جدید سہولیات سے نوازا جائے گا تو پورا علاقہ ضلع بھر کیلئے آمدنی کا ایک اہم زریعہ ابھر کر منظر عام پر آجاتا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں عوام کو بیے روزگاری اور معاشی بحران سے اس وقت کئ محاذ آرائی سے نمٹانا پڑتا ہے جس کی بدولت ضلع بھر کی ستھر فیصد آبادی بمشکل زندگی کے ایام پاس کر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آج تک عوام کو خالص سبز باغ دکھائے گئے جس کی وجہ سے کل کے انتظار میں ہر فرد اب زندہ لاش کی مانند رہ گیا ہے اور ضلع بھر میں انسانوں کی چہچہاہٹ ختم ہوکر زہنی پریشانی میں تبدیل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہر روز نا قابل تلافی حادتات رونما ہورہے ہیں اور جرائم میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔تاہم راہول گاندھی نے وفد کے تشریح طلب معاملات کو گوش گزار کرنے کے بعد وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کشمیری عوام کی حقوق بحالی کیلئے اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر صورت میں جد وجہد کرنے کے وعدہ بند ہیں اور ہر وقت انہیں اس بات کی فکر ریتی ہے کہ کشمیر ایک جنت نما وادی ہے اور جنت میں پریشانیوں کی دخل اندازی کسی بھی صورت میں جایزه نہیں ہے بلکہ جنت میں رہنے والے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات دلانا وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اور پردیش کانگریس کیمٹی کا مشن بھی ہے ۔آخر پر وفد نے موصوف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وادی خاص کر ضلع کپواڑہ کیلئے وہ پرامید ہیں کہ ضلع بھر کی ترقی مستقبل قریب میں متوقع ہے تاہم ضلع کپواڑہ کے عوام کو اپنے مستقبل کیلئے آج تک رونما ہونے والے تمام سیاسی اتار چڑھاؤ پر غور کرنا ہوگا اور ہر دور کی عکاسی کے بعد ہی موزون راہیں  پر ہی گامزن ہونا ہوگا۔

Previous Post

7 Absconders Arrested in Last One Month in Srinagar

Next Post

فوج اور بی ایس ایف نے کرناہ میں لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کئے ہیں 

Next Post
فوج اور بی ایس ایف نے کرناہ میں لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کئے ہیں 

فوج اور بی ایس ایف نے کرناہ میں لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کئے ہیں 

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.