کپواڑہ //بٹ مظفر
وادی لولاب کے قصبہ کلاروس میں پولیس چوکی کلاروس اور جموں وکشمیر بنک برانچ کلاروس کو بجلی سپلائی کرنے والا ٹرانسفارمر مکمل طور پر زمین پر رکھا گیا ہے جس سے انسانوں اور جانوروں کو ہر وقت از جان ہونے کا خطرہ لاحق ہے جبکہ متزکزرہ ٹرانسفارمر پولیس چوکی کلاروس کے مین گیٹ سے چند فٹ کی دوری پر ایک چھوٹی سی ندی کی دیوار پر رکھا گی ہے جو کہ زمین کی سطح سے چند انچ نیچے ہے ۔قابل غور بات یہ ہے کہ مزکورہ ٹرانسفارمر وہاں سے ہر گزرنے والے انسان اور جانور کیلئے خطرہ ہے اور ہر نفس کیلئے موت کا سامان تیار کر رکھا گیا ہے ۔مزکورہ ٹرانسفارمر کی جو صورتحال ہے اس سے انداز ہوتا ہے کہ بارش اور برفباری کے دوران کرنٹ زمین اور بہتی ندی کے پانی میں بھی ہوسکتی ہے جو کہ کسی بھی وقت ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔تاہم اس ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کیلئے محکمہ بجلی کے ملازمین کو کھلی آنکھوں سے دیکھنا چاہئے اور مزکورہ ٹرانسفارمر کو زمین ہے اٹھا کر کم سے کم چار فٹ کی اونچائی پر رکھنا چاہئے تھا تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوسکے ۔اس حوالے سے جب نماینده نے وہاں کے مقامی لوگوں سے بات کی تو انہوں نے بھی بتایا کہ اس طرح کا کام کرنا محکمہ بجلی کے ملازمین کی لاپرواہی ہے جس کا خمیازہ کبھی بھی انسانوں یا جانوروں کو بھگتنا پڑے گا ۔اس دوران مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی سے مانگ کی ہے کہ مزکورہ ٹرانسفارمر کو محکمہ بجلی کے اصولوں کے مطابق نصب کیا جائے تاکہ کوئی نا قابل تلافی حادثہ رونما نہ ہوسکے۔