تین ماہ تک سکول بند رہنے کے بعد بدھ کو دوبارہ سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہےاور وادی بھر کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں کے سکولوں میں بھی رونقیں بحال ہوئی ہیں ۔ کرناہ کے تمام سرکاری اورغیر اسکول کھول دیئے گئے جبکہ ٹیٹوال سرحد سمیت گبرہ ٹاڈ امروہی دھنی سعید پورہ کڑھامہ بیاڑی کے سکولوں میں بھی پہلے دن حاضری معمول سے بہت کم رہی کیونکہ ان علاقوں میں دن بھر وقفے وقفے سے بارشیں ہوتی رہیں ۔جبکہ اپرنہچیاں میں ابھی بھی برف جمع ہے اور برف کے بیچ ہی سکول کھلے رہے صبح ہی والدین نے اپنے بچوں کو سکول تک پہنچایا جبکہ نجی سکولوں کی گاڑیاں بھی بچوں کو لیکر سکولوں تک پہنچی بچوں نے نہ صرف اساتذہ سے ملاقات کی بلکے اپنے ساتھیوں سے بغل گیر بھی ہوئے اور اس دوسرے کو تین ماہ کی جدائی کی کہانیاں سنائیں ۔نیولائٹ پبلک ماڈل سکول چترکوٹ کرناہ کے ایک بچے منیب الرحمان نے بتایا کہ سکول کے اساتذہ نے ان کا بڑے ہی گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور ہم بھی اپنے اساتذہ کو دیکھ کر خوش ہوئے ۔اساتذہ نے ہماری آمد پر ہم سب میں مٹھایاں تقسیم کیں اور ہمیں امتحان کےلئے محنت کرنے پر زور دیا ۔