جے کے این ایس
سرینگر۔ یکم مارچ
بڈگام ضلع کے قصبہ چرارشریف میں آج منسپل کمیٹی اور سب ڈیوزنل مجسٹریٹ چاڈورہ کے احکامات کے مطابق آج صدر بازار اولڈ بس اڈہ تا گلشن آباد چوک پر اچانک نمودار ہوکر زوردار انہدامی مہم شروع کی گئی تھی جس میں اکثر بازاروں میں درجنوں مختلف دکانداروں کی طرف سے دکانوں سے اگے راہ عام فٹ پاتھ اور سڑک کا حصہ اپنی مصرف میں لاکر راہ چلنے والوں کے لئے طرح طرح کے مشکلات پیدا کئے تھے نمایندے شیر شیران کے مطابق قریب 17 ایسے دکانداروں کہ جنھوں نے سڑک پر مال سجانے کے لئے ٹرے بینچ اور ڈیسک بنائیے تھے منسپل کمیٹی چرارشریف کے خلاف ورزی سٹاپ نے دیکھتے ھی ہلہ بھول دیا اور ھر ایسے سامان کو اپنی تحویل میں لیکر ضبط کردیا درایں اثنا ایک درجن کے قریب ایسے غریب بے روزگار ریڈی فروش نے الزام عاید کیا کہ انھیں متعلقہ کمیٹی کے کہیں اہلکاروں نے بتایاتھا کہ انھیں کسی نہ کسی وقت منسپل والے اہنے دکان کرایہ پر دیں گے جسوجہ انھیوں نے مختلف بنکوں سے لون حاصل کیا تھا لیکن اذیکیٹوافسر منسپل کمیٹی چرارشریف مسٹر عاصف علی بیگ سیکٹریری عاشق حسین حامد علی جہانگیر احمد وایس چیر مین نظیر احمد پیر شبیر احمد غلام حسن اور دوسرے کونسلروں اور دوسرے تمام متعلقہ ذمہ داروں نے اچانک ڈرائیو شروع کرکے اس ڈی ایم چاڈورہ پرنس نور الحمید کی ہدایت پر دکانداروں کء طرف سے سڑک پر مال رکھنے کی کاروائی کے خلاف اقتدام اٹھائیے جسے عام لوگوں نے قابل تحسین کام قرار دیا کی گئی جو صبح سے جاری رہی۔ تاہم، متاثرہ دکانداروں نے اس مہم پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، دوسری طرف جمعہ کے موقعے پر سینکڑوں غیر مقامی پڈری فروشوں کو برلب سڑک بیٹھنے کی اجاذت پھر کیوں دی جاتی ھے۔