پیرزادہ سعید
کرناہ// سرکاری مواصلاتی کمپنی بھارت سنچار نگم لمٹیڈ (بی ایس این ایل)کی ناقص سروس سے موبائل صارفین کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ کرناہ کمپنی کی سروس نہ کے برابر ہے نہ ہی کرناہ میں بی ایس این ایل صارفین کسی کو اپنے موبائل سے فون کر پاتے ہیں اور نہ ہی انٹر نیٹ کی سہولیات انہیں دستیاب ہے اور یوں کہیں کہ کرناہ میں اس کمپنی کی کوئی بھی کل سیدھی نہیں ہے۔ موبائل سے ایس ایم ایس پیغام تک نہیں بھیجے جا سکتے ہیں کیونکہ اکثر جب بھی اس سروس کو استعمال میں لانے کی کوشش کی گئی تو لوگوں کو بار بار مایوسی کا سامنا رہا کیونکہ انگلیاں تھک جاتی ہیں مگر بی ایس این ایل کا فون نہیں لگتا ہے ۔مقامی صارفین نےکہا کہ اگر ہمیں کوئی فون کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے ہمارے فون بند دیکھاتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آج سے کئی سال قبل کمپنی نے کرناہ کے لوگوں کو فون اور انٹر نیٹ کی سروس فراہم کرنے کیے ٹنگڈار میں ایک ٹاور سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار کے سامنے نصب کیا تھا تاکہ اس کا فائدہ لوگوں کو مل سکے لیکن حالت ایسی ہے اب یہ ٹاور مکمل طور پر بیکار ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں بی ایس این ایل صارفین نے نہ صرف سیم کارڈ تبدیل کر دیئے ہیں بلکہ بی ایس این ایل نمبر سے سروس ہی تبدیل کر دی ہے اور فائدہ نجی کمپنیوں کو مل رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کہا کہ اگر انہیں لوگوں کو سروس فراہم نہیں کرنی ہے تو پھر لوگوں کو دھوکہ دیئے بغیر اس کمپنی کو یہاں بند کر دیا جائے ۔مقامی لوگوں نے بی ایس این ایل حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے پر دھیان دیتے ہوئے یا تو لوگوں کو بہتر سروس فراہم کرے یا پھر اپنے صارفین کا کوئی بندوبست کرے ۔