ماگام پولیس نے ٹریڈ یونین ماگام اور کیمسٹس ایسوسی ایشن ماگام کے باہمی اشتراک سے منشیات کے خلاف رن فار فن کا اہتمام کیا۔ اس ریس \ریلی میں ایس ڈی پی او ماگام ،ایس ایچ او ماگام کے علاوہ دوسو سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔ مارشل آرٹ سے جڑے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ اس ریس کا مقصد لوگوں کو منشیات سے دور رکھنا تھا۔ اختتامی تقریب پر ایس ڈی پی او ماگام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو منشیات کی لت سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب نوجوان مضبوط ہو تب معاشرہ بھی مظبوط ہے۔ اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر ماگام نے بھی خطاب کرکے منشیات سے ہورہے نقصانات کی تفصیلات دی۔
ریلی میں سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوانوں اور ماگام کے علاقے کے معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں منشیات کے استعمال کے خلاف پیغامات درج تھے اور انہوں نے معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے بڈگام پولیس کے ساتھ ہاتھ ملانے کا عہد کیا۔