پیرزادہ سعید
کرناہ //معروف گوجر لیڈر و سابق ایم ایل سی مرحوم عبدالرحمان بڈھانہ کی تیسری برسی اُن کے آبائی گاﺅں نہچیاں کرناہ میں منائی گئی جس میں بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے ان کےلئے دعاءمغفرت کی ۔نہچیاں کرناہ میں اس تعلق سے فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا جبکہ ان کے روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم شریف کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ شریک علمائے کرام نے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالی۔بڈھانہ نے 7دہائیوں تک جموں وکشمیر کی سیاست میں سرگرم کرداد ادا کیا اور وہ 13مارچ کو صبح 9بجے اس دنیا فانی سے رخلت کر گئے ۔انہوں نے 1972میں سیاست میں قدم رکھا تھا اور وہ 12سال تک قانون ساز کونسل میں کرناہ کی نمائندگی کرتے رہے ۔ کرناہ کے ہی نہیں بلکہ پوری یوٹی کے لوگ آج بھی ان کی خدمات کو یاد کرتے ہیں ۔آج ان کی برسی پر کرناہ کے سیاسی سماجی اور ادبی حلقوں سے وابستہ لوگوں نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔فاتحہ خوانی میں شریک لوگوں کا عبدالرحمان بڈھانہ کے بیٹھے خالد بڈھانہ نے شکریہ ادا کیا۔