عالمی شاعری دن کے سلسلے میں آج یہاں سمن بل بدرن میں گلشن کلچرل فورم کشمیر کے اہتمام سے منعقد ہوئی۔ تقریب فورم کے صدر سید بشیر کوثر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ جس میں عصری شاعری کے کئی نمایندہ شاعروں نے شرکت کی۔ عالمی شاعری دن کے تناظر میں فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے عصری شاعری کے رحجانات کے حوالے سے اپتدائی خطبہ کے دوران بات کی جس پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ بحث میں خورشید خاموش، ڈاکٹر جاوید انور ، مقبول شیدا، اور پیرزادہ محمد اشرف نے شرکت کی۔
محفل مشاعرہ تقریب کاخاص حصہ تھا۔ صدارتی ایوان میں خورشید خاموش اور پیرزادہ محمد اشرف بھی موجود تھے۔ مشاعرے کا آغاز جواں سال شاعر عبدالاحد شہباز کے نعتیہ کلام سے ہوا۔
مشاعرے میں جن شعرا نے اپنا کلام سنایا ان میں خورشید خاموش، ڈاکٹر جاوید انور ، مقبول شیدا، لطیف نیازی اور گلشن بدرنی شامل تھے۔ آخر پر فورم کے سیکریٹری مقبول شیدا نے تحریک شکرانہ پیش کیا۔