جے کے این ایس
شیر شیران چرارشریف
وادی بھر میں مشہور زیارت عالیہ علمدار ملک کشمیر چرارشریف قصبے میں آج فوج کے راشٹریہ ریفلز 53 بٹالین کی طرف سے دو آٹو میٹک واٹر کولر نصب کئے گئے اس موقعے پر ایڈ مسٹریٹر سب یونٹ بشیر احمد متولی زیارت حاجی یونس احمد متعلقہ یونٹ کے ذمہ داروں کے علاوہ زائیرینوں کی خاصی تعداد موجود تھی نمایندے غلام قادر بیدار کے مطابق فوج کی طرف سے اس سے قبل بھہ یہاں سدبھاونا کے تحت ایک مسافر خانہ تعمیر کیا گیا ہے اور مزکورہ کولروں کو وقف بورڈ نے ماہ صیام کے مدنظر اج سے ھی چالو کرنے کا بندوبست کیا تھا