پیرزادہ سعید
محکمہ سکول ایجوکیشن کے اساتذہ اپنی حاضری کو جے کے اٹینڈس اپلی کیشن پر یقینی بنانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں لیکن سکول میں حاضر ہونے کے باوجود وہ اٹینڈنس اپلی کیشن پر غیر حاضر ہی تصور کیے جائیں گے. آج جب ایک ہائیر سکنڈری سکول میں اپنے نجی کام کے سلسلے میں جانا ہوا تو اکثر اساتذہ کو اٹینڈنس اپلی کیشن پر اپنی حاضری کو یقینی بنانے میں مصروف پایا.اساتذہ نے بتایا کہ وہ انتھک کوشش کے باوجود اپلی کیشن پر حاضری اندراچ نہیں کر سکے ہیں.
محکمہ سکولی تعلیم کےاساتذہ کی سکولوں میں حاضری کو باضابطہ اوریقینی بنانے کے لیے سرکار نے اٹینڈنس اپلی کیشن لانچ کی ہے تاکہ اساتذہ اہنے چہرے کو اپنے موبائل پر دکھا کر سکول میں حاضری کا ثبوت فراہم کرسکیں. کرناہ کے اکثر سکولوں میں اساتذہ نے سمارٹ اٹینڈنس اپلی کیشن پر رجسٹریشن مکمل کرلی ہے. اکثر سکولوں میں کئی روز سے صبح سے ہی اساتذہ اپنے موبائل فون کے ذریعہ اپنا چہرہ دکھا کر حاضری اندراج کرنے تصور نہ کئے جائیں