پیرزادہ سعید
کرناہ// سیو شاردا کمیٹی کشمیر کے عہدیداروں نے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور انہیں ٹیٹوال کرناہ میں شاردا یاترا مندر کے افتتاح کے حوالے سے پیش رفت سے کا حوالہ دیا ۔ کمیٹی کے ممبران نے معزز وزیر کو ٹیٹوال کشمیر کی حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور انہیں مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ وزیر نے مندر کے کامیاب افتتاح پر SSCK کو مبارکباد پیش کی، جو کہ حالیہ صدی کے بہترین مندروں میں سے ایک ہے جو PoK میں شاردا پیٹھ کو دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ جس طرح شاردا کمیٹی کشمیر میں کھوئے ہوئے ورثے کو دوبارہ حاصل کر رہی ہے۔اس سے لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید کوشش ہوں گی ۔ یاد رہے کہ شاردا یاترا مندر کا افتتاح لائیو سٹریمنگ کے ذریعے وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ایل جموں وکشمیر منوج سنہا جی بھی موجود تھے ۔
۔