پیرزادہ سعید
کرناہ، دی
چوکیبل-ٹنگڈھا، اورسادھنا ٹاپ پر شدید بارش اور تازہ برف باری کی وجہ سے سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا، شدید بارش اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کرناہ کےانتظامیہ نے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان دنوں میں نقل و حرکت کے دوران احتیاط برتیں اور بارش کے دنوں میں ٹریفک کی نقل و حرکت کو محدود کر دیاگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سادھنا ٹاپ پر کم از کم آٹھ انچ برف پڑی ہے۔ کرناہ کے لوگون نے مقامی نیوز چینلز کو تصدیق کی کہ چوکیبل – کرناہ ہائی وے پر ٹریفک کی نقل و حرکت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنا، تازہ برف باری نے بھی معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا۔
“برف جمع ہونے کی وجہ سے سادھنا ٹاپ کے قریب کئی گاڑیاں اور درجن بھر بزرگ، بچے اور خواتین پھنس گئی ہیں اور انہیں ہندوستانی فوج نے ریسکیو کر کے اور انہیں قریبی آرمی کیمپ میں کھانا اور رہائش فراہم کی ہے۔
سخت بارش کی وجہ سےٹنگڈھار کے باشندوں کو ان علاقوں میں رہنے والے حکام کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
یہان کے لوگون نے یہ بھی شکایت ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بجلی بھی بند ہے، ہم نے ایک بھی دن ایسا نہیں دیکھا جب صبح اور شام کے اوقات میں بجلی کی سپلائی جاری رہی ہو، یہ ایک اجتماعی سزا ہے جو وقت پر بل ادا کرنے کے باوجود بھگت رہی ہے۔” کرناہ کے باسیوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دینو کٹوتی ہدایات کے خلاف ہے۔