آج یہاں سمن بل بدرن میں گلشن کلچرل فورم کشمیر نے اکیس رمضان المبارک کے سلسلے میں یوم غفران کا انعقاد کیا ہے۔ اس پر وقار مجلس میں سیرت حضرت علی اور عظمت رمضان کے ساتھ ساتھ نعت خوانوں اور شعرائے اسلام نے گلہائے عقیدت پیش کیۓ اجلاس کی صدارت فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے کی۔ صدارتی ایوان میں لطیف نیازی اور خورشید خاموش بھی موجود تھے۔ نظامت کے فرایض گلشن بدرنی نے انجام دیۓ۔ لطیف نیازی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ مقبول شیدا نے تحریک شکرانہ ادا کیا۔ غلام حسن بابا اور شمشاد کرالہ واری نے آن لائن موڈ پر شاہِ ولایت۴ اور اس دن کی مناسبت سے بات کی۔ سید بشیر کوثر نے سیرتی خطبات پیش کیا۔ مشاعرے میں جن نمایندہ شاعروں نے اپنا نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ان میں عبدالاحد شہباز، مقبول شیدا، لطیف نیازی، خورشید خاموش، غلام نبی نردوش، غلام محمد بیکس، ڈاکٹر محمد ادریس اور گلشن بدرنی شامل ہیں۔ یاد رہے یوم غفران کے اس موقعے پر تقریب پر موجود شرکا نے اپنے اسلافوں کے تعیں دعایہ مجلس میں بھی شرکت کی۔ جو اس مقدس مجلس کا ایک نمایاں پہلو تھا۔