سرینگر/ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 13اور 14مئی کو سوگام لولاب میںمفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مریضوں کو مفت طبی مشورے اور ادویات فراہم کی جائیں گی ۔ اس کیمپ میں وادی کے بہترین معالجین لوگوں کا علاج و معالجہ کریں گے ۔ جاری کردہ ایک بیان کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے سوگام لولاب میں اگلے ماہ 13اور 14مئی 2023کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں وادی کے بہترین ڈاکٹر صاحبان مریضوں کا علاج و معالجہ کریں گے اور مریضوں میں ادویات بھی تقسیم کی جائیں گی ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ ایک نجی ادارہ ہے جس کو چلانے میں نہ سرکارکی طرف سے کسی قسم کی معاونت کی جاتی ہے اور ناہی کسی سے مالی مدد لی جاتی ہے ۔ ٹرسٹ کا قیام اس کے سربراہ غلام رسول بیگ کے نام پر 11دسمبر 1997کو عمل میں لایا گیا تھا اور تب سے آج تک ٹرسٹ کی جانب سے اپنی سماجی خدمات جاری ہے ۔ ٹرسٹ کی جانب سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں خطہ اور لداخ کے دور دراز علاقوں میں بھی امدادی کیمپ منعقد کئے گئے ہیں خاص کر طبی کیمپ لگاکر ان علاقوں میں لوگوں کو طبی سہولیت بہم رکھی جاتی ہے جو دور دراز علاقے طبی سہولیت سے محروم ہیں۔ ٹرسٹ کی جانب سے وقت وقت پر وادی میں لوگوں کو کافی راحت پہنچائی گئی خاص کر سال 2005میں خوفناک زلزلہ سے متاثر افراد خاص کر ضلع بارہمولہ اور کپوارہ میں لوگوں کو بنیادی اشیاءضروریہ فراہم کی گئی جبکہ سال 2014کے تباہ کن سیلاب میں بھی جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ نے اپنے نصب العین کے تحت متاثر ہ لوگوں میںکھانے پینے کی اشیاء، کمبل ، بستر ، ادویات اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اب تک 12سے زائد پوائنٹ خون عطیہ کیا ہے جبکہ ٹرسٹ کے نام انہوں نے اپنی طور پر ایک ایمبولنس بھی کردی ہے ۔ ٹرسٹ چیرمین اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کے قیام سے اب تک نہ انہیں سرکار کی جانب سے کوئی معاونت کی گئی اور ناہی کسی صاحب ثروت شخص نے ٹرسٹ کو کسی طرح کی مالی معاونت کی ہے اور جوبھی خرچہ آتا ہے وہ ٹرسٹ سے وابستہ عہدیدار ذاتی طور پر اس کو برداشت کرتے ہیں۔ ٹرسٹ کی جانب سے آگے بھی انشاءاللہ سماجی خدمات جاری رکھی جائیں گی ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرسٹ کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپوں کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں رضاکار خون عطیہ کرتے ہیں اور ٹرسٹ کی جانب سے یہ خون ایسے مریضوں کو فراہم کیا جاتا ہے جن کو اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ سکمز صورہ کو بھی ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال درجنوں خون کے پوائنٹس فراہم کئے جاتے ہیںتاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے ۔