بٹ مظفر
ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈوئیفوڈ ساگر دتاترے نے آج ضلع کپواڑہ کی ترات پورہ تحصیل میں اچمرگ علاقے کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے اچمرگ کے لوگوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے روزمرہ کے ترقیاتی مسائل کو سنا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایل جی حکومت دور دراز اور دیہی علاقوں سمیت تمام علاقوں کو مساوی ترقی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ ضلع ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے کیونکہ انتظامیہ زراعت، باغبانی، ماہی پروری، دستکاری اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں مجموعی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کریں اور اپنے اپنے دائرہ اختیار میں مزید فیلڈ انسپیکشن اور فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائیں اور عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔