• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, July 1, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

پہاڑی ثقافت کے روح رواں محمد مقبول خان تیسری برسی پر قوم کا خراج عقیدت

JK News Service by JK News Service
April 15, 2023
in Kashmir
A A
پہاڑی ثقافت کے روح رواں محمد مقبول خان  تیسری برسی پر قوم کا خراج عقیدت
FacebookTwitterWhatsapp

پیرزادہ سعید

کرناہ// پہاڑی زبان کے نامور اداکار فنکار محمد مقبول خان کی تیسری برسی منائی گئی وہ سال 2020میں 14اپرہل کے روز اس دنیا فانی سے رحلت کر گئے تھے ۔لونٹھا کرناہ میں ان کے مقبرہ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس دوران ان کی مغفرت کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔پہاڑی طبقہ کے لوگوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔معلوم رہے کہ اگرچہ پہاڑی زبان کی شناخت کو بحال کرنے کا بیڑا 1969میں اٹھایا گیا تاہم پہاڑی زبان کی روایتی ثقافت کو آگے بڑھانے کےلئے 1973میں پہاڑی کلچرل کلب ٹنگڈار کی بنیاد رکھی گئی ۔محمد مقبول خان اس وقت محکمہ پولیس کے سی آئی ڈی وینگ جموں میں تعینات تھے۔ٹھیک 1974میں ان کا تبادلہ عمل میں لایا گیا جس کے بعد وہ پہاڑی کلچرل کلب ٹنگڈار کے فنکاروں میں شامل ہوئے ۔1973سے لیکر اپنی صحت مندی کے ایام تک اپنی جادوئی آواز اور مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لئے ۔پہاڑی روایتی لوک گیتوں اور پہاڑی زبان کی عکاسی کرنے والے ڈراموں میں محمد مقبول خان نے لاثانی کردار ادا کیا جس کےلئے پہاڑی قوم ان کی احسان مند رہے گی ۔موسیقی کی تربیت اور پہاڑی دھنہیں بنانے میں انہیں کافی مہارت تھی ۔عبدالرشید قریشی اور محمد مقبول خان کی آوازوں میں پہاڑی زبان میں گائے گے گیت اور غزلیں آنے والے نئے فنکاروں کےلئے موسیقی کے رہنما خطوط کا کام انجام دے رہی ہیں ۔پہاڑی ثقافتی نشریات کی تاریخ میں عبدالرشید قریشی اور محمد مقبول خان کو ابتدائی فنکار مانا جاتا ہے ۔محمد مقبول خان کے درجنوں پہاڑی زبان میں گائے ہوئے گیت اور غزلیں کا ذخیرہ ریڈیو کشمیر سرینگر کی لائبریری میں موجود ہے جنہیں آج کے یوٹیوب کی مدد سے پہاڑی لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے ۔جموں وکشمیر کی پہاڑی بستیوں میں آج بھی محمد مقبول خان کا نام گونجتا ہے ۔سماجی لحاظ سے محمد مقبول خان کو پہاڑی طبقہ میں ایک بلند مقام حاصل ہے ۔محکمہ پولیس میں خان کو ایک نڈر بہادر جرتمند اور ہمدرد افسر تسلیم کیا گیا۔خان محکمہ پولیس میں سپاہی بھرتی ہوئے لیکن اپنی محنت اور لگن سے محکمہ نے انہیں کئی بار ترقی سے بھی نوازہ اور وہ سب انسپکٹر کے عہدے سے سبقدوش ہوئے.جبکہ سرکار نے انہیں سال 1992میں اچھی کارکردگی کےلئے پرزڈنٹ پولیس میڈل سے بھی نوازا۔مقبول خان اپنے وقت کہ نہ صرف بہترین فنکار اور گلوکار تھے بلکہ ایک اچھے گھڑ سوار اور ملکی سطح کے والی بال کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں ۔ان کے ساتھی اور کرناہ کلچرل کلب ٹنگڈار کے بانی عبدالرشید قریشی نے اپنے ایک پیغام میں انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ محمد مقبول کا خلا پورا نہیں ہو گا ۔وہ ایک بہترین اخلاق کا نمونہ تھے اللہ تعالٰی مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس نصیب فرمائے آمین۔

Previous Post

ESTABLISHMENT OF NATIONAL FLAG POST IN GOVT SCHOOLS

Next Post

Srinagar Police arrests two thieves, who snatched a bag of tourist in Bishamber Nagar on 12-04-2023, stolen property recovered

Next Post
Srinagar Police arrests two thieves, who snatched a bag of tourist in Bishamber Nagar on 12-04-2023, stolen property recovered

Srinagar Police arrests two thieves, who snatched a bag of tourist in Bishamber Nagar on 12-04-2023, stolen property recovered

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.