سری نگر، 17 اپریل : درگاہ حضرت بل سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ کے بالکل سامنے واقع ایک کثیرالمنزلہ شاپنگ کمپلیکس میں پیر کو آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق درگاہ حضرت بل میں کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ کے متصل پیر کو قریب پونے بارہ بجے ایک شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے کمپلیکس کے دوسرے کمپارٹمنٹس کو بھی چشم زدن میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اس کمپلکس میں ہیٹرک اور امی گوس سمیت کئی فوڈ اوٹ لیٹس موجود ہیں۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مشینری اور افرادی قوت کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جو آگ کو قابو میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔