پیرزادہ سعید
کرناہ //کرناہ میں بیوپار منڈل کے صدر حاجی تسلیم احمد میر کی جانب سے ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا گیا جس میں انتظامیہ پولیس میڈیا اور دیگر تنظیموں سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس دوران حاجی تسلیم نے کہا کہ انتظامیہ پولیس اور عوام کا تال میل انتہائی ضروری ہے اور جس طرح سے کرناہ انتظامیہ میں موجود افسران لوگوں کی بلائی کےلئے کام کر رہے ہیں ان کی ہر سطح پر سرہنا کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے اس مقدس موقع پر افطار پارٹی کے اہتمام کا مقصد اپسی بھائی چارے کو قائم دائم رکھنے کے علاوہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا ہے ۔اس افطار پارٹی میں تحصیلدار کرناہ سید اعیاد قادری ۔ایس ایچ او کرناہ مدثر احمد نائب تحصیلدار کرناہ ٹی ایس او کرناہ راجہ عمر کے علاوہ نوجوان صحافی اشفاق سعید اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔افطار پارٹی میں شریک ہوئے افسران اور میڈیا سے وابستہ افراد نے حاجی تسلیم کا شکریہ ادا کیا۔