قومی سطح پر پذیرائی ایک نیک شگون
دونوں باصلاحیت IASآفیسرساتھیوں اور نوجوانوں کیلئے رول ماڈل:اعجاز احمدخان
سری نگر:۸۱،اپریل:سینئر ٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے جموں وکشمیرکے2ہونہار اور باصلاحیت آئی اے ایس افسروں ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈاکٹرسید سحرش اصغر کی سیول سروسزخدمات کی قومی سطح پر پذیرائی کو ایک نیک شگون قرار دیتے ہوئے دونوں IASافسران کووزیراعظم ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر شاندارالفاظ میں مبارکباد پیش کی ۔ایک بیان میں EJCCکے چیئرمین اور فوڈایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکے صدر اعجازاحمدخان نے کہاکہ ہم وزیراعظم آفس کااسبات کیلئے تہیہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں کہ انہوںنے جموں وکشمیر کے 2باصلاحیت اور ہونہار آئی اے ایس افسروںکو وزیراعظم ایوارڈ کیلئے منتخب کیا۔انہوںنے کہاکہ دونوںکاانتخاب اُن کی سیول سروسزمیں گراں قدر اور مثالی خدمات نیز نئے اقدامات کوکامیابی کیساتھ روبہ عمل لانے کی قومی سطح پر پذیرائی ہے ۔اعجاز خان نے کہاکہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈاکٹرسید سحرش اصغراپنے ساتھی آئی اے ایس افسروں اور دیگر حکام کیلئے ایک روشن مثال ہیں کہ جب کوئی انسان کسی عہدے پر اپنے فرائض کے تئیں انصاف اور عمل درآمد کوپیمانہ بناتاہے تواُس کو ضرورشاباشی اور حوصلہ افزائی ملتی ہے ۔سینئرٹریڈیونین لیڈر نے کہاکہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ میں مختلف عہدوں پر فائض رہنے کے دوران ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈاکٹرسید سحرش اصغرکی خدمات کے سبھی لوگ معترف ہیں ،کیونکہ دونوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنے ماتحت افسران وملازمین کیساتھ قریبی تال میل رکھنے کیساتھ ساتھ عام آدمی کے ساتھ بھی اچھے اورخوشگوار روابطہ استوار کئے ۔انہوںنے زمینی سطح پر دونوں آئی اے ایس افسروں کے بارے میں پائے جانے والے تاثرات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈاکٹرسید سحرش اصغرکووزیراعظم خصوصی ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پرسبھی لوگ خوش ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایک سینئر ترین سرکاری افسر سے لیکر ایک عام فیلڈ ملازم تک کیلئے سب سے بڑی کامیابی یہی ہوتی ہے ،جب عام لوگ اُن پر اعتماد کرتے ہوں ،اورمشکل اوقات میںاُن کو اپنے قریب پاتے ہوں۔EJCCکے چیئرمین اور فوڈایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکے صدر اعجازاحمدخان نے کہاکہ باصلاحیت آئی اے ایس افسروں ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری اور ڈاکٹرسید سحرش اصغراپنے ساتھیوں کیساتھ ساتھ نوجوان نسل کیلئے بھی ایک رول ماڈل ہیں ،کیونکہ دونوں آئی اے ایس افسروںنے قلیل مدت میں نہ صرف انتظامیہ میں اپنی کارکردگی کالوہامنوایا ہے بلکہ عام لوگوں میں ان دونوںکی اعتباریت ناقابل یقین ہے ۔