کشمیری کھلاڑی جو سن رائزر حیدر آباد میں شامل ہوئے
ماضی میں وادی کشمیر سے اب تک کئی ایک کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جہاں تک کرکٹ کی بات ہے تو کرکٹ میں بھی کشمیر کے کئی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم میں جگہ بنالی یا قومی سطح پر کرکٹ کھیلا ہے ۔ نئے کھلاڑیوں میں عاقب نبی نے سن رائرز حیدر آباد میں انڈین پریمیر لیگ میں نیٹ باولر کے طور پر اپنی جگہ بنالی ہے ۔ عاقب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک بہترین کھلاڑی ہے جو ایک گیند باز ہونے کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی مہارت رکھتا ہے ۔ عاقب جموں کشمیر کے ان 8کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو آئی پی ایل 2023کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔ عاقب نے مقامی سطح پر گیند بازی اور بلے بازی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے وہ قومی سطح کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عاقب بچپن سے ہی کھیل کی طرف راغب رہا ہے اور کرکٹ میں وہ زیادہ دلچسپی رکھتا تھا اس نے 15برس کی عمر سے باضابطہ طور پر کرکٹ کھلاڑی کے طور پر اپنے آپ کو متعارف کیا ۔ عاقب شمالی کشمیر میں کئی ٹورنامنٹوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرچکا ہے ۔ اس نے ڈسٹرکٹ لیول کے کرکٹ ٹورنامنٹوں میں گیند بازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی کے جوہر بھی دکھائے ہیں جبکہ سٹیٹ لیول پر بھی عاقب نے بہترین کھیل دکھایا ہے جس کی بدولت آج اسے قومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملا ہے ۔
عاقب نے کسی پیشہ ورانہ کوچنگ سے تربیت حاصل نہیں کی ہے بلکہ عاقب نے اپنی خداداد صلاحیت کا مظاہرہ کرتے وہئے اپنے ہنر کو نکھارہا ہے ۔ عاقب نے انٹرنیٹ اور ٹی وی کی مدد سے کرکٹ کے اہم اور باریک نقاط کی طرف توجہ مرکوز کی اور کرکٹ کے قواعد و ضوابط سے آشنائی حاصل کی ۔ عاقب کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اسے اپنے گھروالوں نے اس کی کافی حوصلہ افزائی کی ۔ عاقب آج جس مقام پر کھڑا ہے وہ یونہی اس جگہ نہیں پہنچا ہے بلکہ اس کے اس سفر میں کئی طرح کے مسائل درپیش آئے اور کافی جدوجہد اور ثابت قدمی کے بعد اس نے کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ وہ کرکٹ کا سخت شوقین تھا جس کی وجہ سے وہ کہیں پر بھی کھیلنے کےلئے آمادہ ہوتا تھا اس نے کہا کہ ابتدائی مراحل میں وہ ایسے کھیل کے میدانوں میں کھیل چکا ہے جہاں پر باضابطہ کرکٹ ٹرف کا فقدان ہوتا تھا اور اوبڑ کھابڑ میدانوں میں کھیلتے کھیلتے اس نے اپنی تربیت مکمل کرلی ۔ عاقب 2019 میں اپنی زبردست کارکردگی کے بعد سرخیوں میں آیا جہاں اس نے جموں و کشمیر کی ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔جموں کشمیر کے آل راو¿نڈر عاقب نبی کو آئی پی ایل 2023 کے آئندہ سیزن کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کے نیٹ باو¿لر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ عاقب جموں و کشمیر کے ایک بہتر آل راو¿نڈر ہیں اور تمام فارمیٹس کے لائق کھلاڑی ان 8 جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کا انتخاب کیا گیا ہے۔عاقب جموں کشمیر کے سن رائزر حیدر آباد کیمپ میں نیٹ بولر کے طور پر دوسرے گیند باز ہوں گے ۔ عاقب سے قبل طاہر بٹ نیٹ باﺅلر کے طور پر ٹیم میں شامل ہوچکے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کیمپ راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں تیار کیا جارہا ہے۔ عاقب بھی وہیں ٹیم میں شامل ہوں گے ۔ سن رائزنگ حیدر آباد میں عبدالصمد، عمران ملک، وکرانت شرما کو پہلے ہی کھیل کے اسکوارڈ کے ایک حصے کے طور پر منتخب کیاگیا ہے ۔ عمران ملک اور وکرانت شرما مرکزی ٹیم کے لئے منتخب ہونے سے پہلے سن رائزر حیدر آباد میں سبسڈی بولرز کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ عاقب اور طاہر کےلئے یہ ایک سنہرا موقع ہے کہ وہ فرنچائز کے مالکان کو متاثر کرے اور آئی پی ایل میں مستقل جگہ بنالیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں عابق مشتاق چنئی سپرکنگز کا اہم حصہ ہیں۔ مجتبیٰ یوسف سی ایس کے سکارڈ کا حصہ ہیں۔ باسط بشیر کو ایم آئی نے منتخب کیا ہے ۔ جموں کشمیر کےلئے وسیم بشیر بھی ایل سی جی کے اہم رکن ہیں۔ عمر نذیر پی بی کے ایس اور سمیع اللہ ڈار ہیں ۔ یہ کھلاڑی جموں کشمیر کے انمول ستارے ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔ جموں کشمیر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ انہیں موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اگر ہم کھیل کی بات کریں تو کھیل کے میدان میں ماضی میں بھی کشمیری کھلاڑیوں نے اپنا لوہا منوایا ہے چاہے وہ فٹبال ہو، کرکٹ ہو یا اور کوئی کھیل ہے کشمیری نوجوانوںنو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے اس ٹیلنٹ کو صحیح سمت دی جائے تاکہ وہ نہ صرف جموں کشمیر بلکہ ملک کےلئے بھی فخر بن جائے ۔