_14 اہلکار غیر مجاز طور پر غیر حاضر پائے گئے، معطل_
_مختلف دیگر دفاتر کا بھی معائنہ کیا_
بٹ مظفر
کپواڑہ، 8 مئی: ڈپٹی کمشنر کپواڑہ، ڈاکٹر ڈوئیفوڈ ساگر دتاترے نے آج مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا تاکہ افسران کی حاضری کی جانچ کی جاسکے جن میں اے سی ڈی آفس، اے سی پی آفس، ایگزیکٹیو انجینئر آر ای ڈبلیو، تحصیلدار آفس کپواڑہ، جے کے ای ڈی آئی،
ڈی ای سی سی اور پراسیکیوشن آفس۔
اچانک دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے 14 اہلکاروں کو غیر مجاز طور پر اپنی ڈیوٹیوں سے غیر حاضر پایا اور انہیں معطل کر دیا۔
ان اہلکاروں میں محکمہ دیہی ترقی کے 11 اور تحصیلدار آفس کپواڑہ کے 3 اہلکار شامل ہیں۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے محکموں کے کاموں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی پر وقت کی پابندی کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کپواڑہ کے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے پرانے ریکارڈ کو طریقہ کار کے مطابق ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی تاکہ تازہ ترین ریکارڈ کی دیکھ بھال کے لیے مناسب جگہ مہیا کی جا سکے۔