سرینگر/جموں کشمیر میںجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منشیات مخالف مہم شدومد سے جاری ہے اس ضمن میں آج یونس المعراج کی قیادت میں موہن پورہ شوپیاں میں بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ ہفتے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم زوروں پر جاری ہے ۔ سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر قصبوں میں بھی آج یہ مہم جاری رہے ۔منشیات کے خلاف عوامی بیداری پروگرام کے حوالے سے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے موہن پورہ علاقے میں یونس المراج مسعودی کی قیادت میں مہم چلائی گئی جس دورا ن ٹرسٹ کے رضاکاروں نے مختلف جگہوں پر لوگوں کو منشیات کے خلاف جانکاری دی ۔ انہوں نے دکانداروں، ریڈے بانو، ڈرائیوروںاورچھاپڑی فروشوں کے علاوہ دیگر شہریوں کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی دلائی ۔ دریں اثناءجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین نے سوگام لولاب میں مجوزہ طبی کیمپ کے انعقاد کے حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر کا شکریہ اداکیا جنہوںنے 13اور 14مئی کو طبی کیمپ منعقد کرنے کے حوالے سے بھر پور تعاون فراہم کیا ۔ انہوںنے بتایا کہ موصوف نے ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں ٹرسٹ کی معاونت کی ہے ۔