ارشید رسول
کشمیر میں جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں زور و شروع کی گئی ہیں اور پورے شہر سری نگر کو زیب و آرائش کی جارہی ہیں تاکہ اس اجلاس کو کامیاب بنایا جاسکے۔سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف سیاحتی شعبے کو بڑھاوا مل پائے گا بلکہ بین الاقوامی ممالک میں کشمیر کے حالات کے بارے میں آگاہی فراہم ہوگی۔ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میںمختلف ممالک کے عہدیدار شرکت کر رہے ہیں جس دوران ان کا سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح کرنے کا پروگرام ہے۔ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ کی کاوشوں کے نتیجے میں ہی سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے ۔ اس اجلاس کے پیش نظر پورے شہر کو سجایا اور سنوارا گیا ، لالچوک اور اس کے گرد نواح میں قلیل وقت میں لگ بھگ سبھی پروجیکٹ مکمل کئے گئے ۔ جی ٹونٹی اجلاس کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سینئر آفیسران کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ جی ٹونٹی اجلاس ویسے تو پورے ملک کے لئے ایک تاریخی موقع ہے ہی ، لیکن کشمیر میں ٹورازم کے لحاظ سے یہ اجلاس کئی معنوں میں اہیت کا حامل ہے۔ سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں اجلاس کی تیاریاں زوروں پر ہیں، ایس کے آئی سی سی میں ویسے تو روز ہی کوئی نہ کوئی بڑی تقریب ہوتی ہے۔ لیکن اس تقریب کی تاریخی اہمیت کو مد نظر کرکھتے ہوئے تیاریوں میں کوئی کسر باقی نہ رہے اس لئے سرکاری آفیسران ہر چیز کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ ٹورازم کے اعلیٰ آفیسران، لیکس ڈیلوپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران ہر چیز کو عالمی معیار کے مطابق رکھ پرکھ رہے ہیں۔مقڈس ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ کشمیر کو بہترین انداز میں پیش کیا جاسکے۔ ڈل جھیل کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے لیکس ڈیلوپمنٹ اتھارٹی پوری چوکس ہے۔ ڈائریکٹر ٹورازم اور دوسرے محکمہ جات کے آفیسران یومیہ انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اس اجلاس سے قبل کسی قسم کی کوئی کمی نہ ہو۔جھیل ڈل کے اردگرد علاقوں کوبھی جاذب نظر بنانے کی خاطر دن رات کام چل رہا ہے، شہرہ آفاق جھیل ڈل کی صفائی کا کام شدو مدسے جاری ہے جبکہ ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والی شاہراہ کے دونوں جانب خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں جس سے اس علاقے کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ گئے ہیں۔ اس اجلاس کے لئے کشمیر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سری نگر گلمرگ ہائی وے کے دونوں اطراف سڑکوں ، پارکوں او ر عمارتوں کو جاذب نظر بنایا جارہا ہے۔کشمیر میں جی ٹونٹی کا مقصد یہاں کے لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے کیونکہ آج تک کشمیر میں ایسا کوئی بڑا بین الاقوامی پروگرام منعقد نہیں ہو ا تھا۔ نامساعد حالات اور سابقہ حکومتوں کی انا کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر کے حالات خراب رہے کیونکہ سابقہ سیاستدان خراب حالات میں ہی اقتدار کی روٹی سینک رہے ہیں چونکہ اب یہاں پر مرکزی قوانین لاگو ہے جس کی وجہ سے حالات کافی بدل گئے ہیں اور ہر سو امن و امان کی فضا قائم ہوئی ہے۔ جموں وکشمیر میں امن و امان واپس لوٹ آنے کی وجہ سے ہی سری نگر میں جی ٹونٹی کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اورا س میٹنگ کو منعقد کروانے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ موجودہ ایل جی چاہتے ہیں کہ جموں وکشمیر امن کا گہوارا بنے اور یہاں پر سبھی ممالک کے ٹوریسٹ سیر وتفریح پر آسکے جس کے لئے کشمیر مشہور تھا۔ جی ٹونٹی سربراہی اجلاس میں متعدد ممالک کے سفیر کشمیر کے دورے پر آرہے ہیں ۔ غیر ممالک عہدیداروں کی سری نگر آمد غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس طرح کی بین الاقوامی اجلاس سے یہاں پر نہ صرف سیاحت کو بڑھاوا مل پائے گا بلکہ یہی سفیر اپنے اپنے ممالک میں کشمیر کی خوبصورتی اور یہاں کے حالات کے بارے میں انہیں جانکاری فراہم کر یں گے۔ چونکہ کشمیر میں حالات اب پوری طرح سے معمو ل پر ہیں ، لوگ آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں لہذا جی ٹونٹی اجلاس کے انعقاد سے کشمیر کو سیاحتی اعتبار سے مزید فروغ مل پائے گا جبکہ یہاں کے لوگوں کو بھی اس میٹنگ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے جب کشمیر میں بین الاقوامی ممالک کے سفیروں کی ایک میٹنگ منعقد ہونے جارہی ہیں ۔ انہوں کہا کہ لوگوں کے توقعات اور احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی یہاں کی سرکار نے اس طرح کا فیصلہ لیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ جس کی سربراہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کر رہے ہیں نے یونین ٹریٹری کو پھر سے جنت بنایا ہے ۔