پیرزادہ سعید
کرناہ// انتظامیہ کی جانب سے ڈگری کالج کرناہ میں آج کرناہ کے حجاج کرام کےلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں علاقے کے سینکڑوں عازمین حج نے شرکت کی ۔پروگرام میں معلم کے فرائض ڈاکٹر منصور احمد نے انجام دئے۔ تقریب میں قریب ایک سو حجاج کرام نے شرکت کی یہ پروگرام صبح دس بجے شروع ہو کر شام پانچ بجے تک جاری رہا ۔حجاج کرام کی خدمت کے لیے ڈگری کالج کرناہ کے این ایس ایس کے رضاکاروں نے مختلف طریقوں سے اہم رول ادا کیا جس میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ صفائی اور ان کے بیٹھنے کےلئے کرسیوں وغیرہ کا معقول انتظام رکھا تھا۔یہ پروگرام انتظامیہ کرناہ کی زیر پرستی ہوا ۔حجاج کرام نے کالج اور کرناہ انتظامیہ کا سہولت فراہم کرنے کےلئے شکریہ ادا کیا ۔