سرینگر/ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آج سرینگر کے مختلف علاقوں میں ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔پانپور قصبہ میں رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام کے تحت لوگوں کو اس لعنت کے مضر اثرات سے آگاہ کیا ۔ ادھر پونچھ ضلع کے سرنکوٹ اور تھنہ منڈی راجوی کے مختلف علاقوں میں بھی نشہ مکت ابھیان کے تحت عوامی پروگرامات منعقد کئے گئے ۔ ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔