سرینگر/سابق ڈی جی ٹورازم چیرمین انٹیک جے کے چپٹر محمدسلیم بیگ کے فرزند منان سلیم بیگ رشتہ ازدواج میں بندھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ اور پروفیسر ایم ایل شرما نے انہیں شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شادی دونوں خاندانوں کے مابین محبت اور اخوت کا ذریعہ بنے ۔ انہوں نے نو بہاتا جوڑے کو دعادیتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پرمسرت شاد گزرے اور یہ شادی ان کےلئے خیر آخرت اور دنیا کی بھائی کا باعث بنے ۔آمین