سرینگر/ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں آج پلوامہ ، پانپور ، اننت ناگ اور دیگر جگہوںپر منشیات مخالف مہم چلائی گئی ہے ۔ ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی ۔سائر لون نے فخر کشمیر میموریل ہسپتال اننت ناگ میں ، شکیل احمد نے نہامہ پلوامہ ممیں یونس محراج نے پانپور میں نے منشیات مخالف پروگرام کے تحت لوگوں کو اس لعنت کے مضر اثرات سے آگاہ کیا ۔ ادھروادی دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح نشہ مکت ابھیان کے تحت عوامی پروگرامات منعقد کئے گئے ۔ ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔