• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, May 25, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir Kashmir

سراج العلوم شاخ ندوۃ العلماء میں افتتاحی درس حدیث

JK News Service by JK News Service
May 23, 2023
in Kashmir
A A
سراج العلوم شاخ ندوۃ العلماء میں افتتاحی درس حدیث
FacebookTwitterWhatsapp

طلب صادق حصولِ ایمان کی اساس /قاضی عبدالروف ندوی

سرینگر /23مئی /شہر خاص کے مشہورو معروف علمی ادارہ سراج العلوم شاخ ندوۃ العلماء لکھنو ٔ میں دورہ حدیث یعنی کتب اعمال صالح کا افتتاحی درس حضرت قاضی عبدالروف ندوی نے دیا، آپ نے طلبہ سے درس میں فرمایاکہ سب سے پہلے اس تاریخی موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ سب طلبہ و انتظامیہ قابل مبارک بادہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کویہ سعادت عطا کی۔اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر یں۔
امام بخاری کی کتاب الایمان سے درس کا آغاز کیا گیا۔آپ نے فرمایاطلب صادق حصول ایمان کی اساس ہے ، اعمال صالح سے ایمان میں نور ا نیت حاصل ہوتی ہے ، مجاہدہ وہجرت سے ایمان متعدی ہو تا ہے ۔ جب کہ ذکر اللہ سے اور حقوق العباد کی ادائیگی سے ایمان باقی رہتا ہے اور ایمان پہ خاتمہ نصیب ہوتاہے، چونکہ ایمان سب سے اہم اور اساسِ دین ہے۔اس لئے اس سے درس کاآغاز کیا گیا، تمام کتب حدیث میں بھی بخاری شریف بنیادی و اساسی کتاب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حقیقی ایمان نصیب فرمائیں ان امہات الکتب سے منتخب ابواب کو ہی دروس میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ہم اس کا احساس شروع سال سے ہی رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا انتخاب کیا ہے،ہم اپنے آپ کو اور پوری انسانیت کو ظلم و زیادتی سے نکال کر عدل و انصاف کی عملی مثال پیش کرسکے، پوری انسانیت کا عملی نمونہ حضرت رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی ہے۔ یہ وہ ذات ہے جوہر طرح سے ہر شعبہ زندگی میں مکمل کامیاب ہے اگر ہم بھی مکمل کامیابی حاصل کر نا چاہتے ہے دنیا و آخرت کی چین و سکون والی زندگی گذار نا چاہتے ہے زندگی کے ہر شعبہ میں کامیاب ہو نا چاہتے ہے تو اسوہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا نا لازمی امر ہے یقینا ان کتابوں کو پڑھنے اورپڑھانے سے ہم کو وہ منزل حاصل ہو سکتی ہے۔ہم کو وہ فیوض وبرکات حاصل ہوجائیں گے جو دنیاوآخرت میں ہم کو مقبولیت اور اللہ تعالیٰ کا تقرب دلاسکتا ہے ۔وہی مقبولیت اور تقرب جو ان کتابوں اور ان کے مصنفین کو عطا کیا گیا یہ عظیم دولت بغیر اخلاص کے ، بغیر صحیح نیت کے ، بغیر صحیح عمل کے ،بغیر تبلیغ دین کے ، بغیر مجاہد ے کے،بغیر صحیح طلب کے حاصل نہیں ہوسکتا اورسب سے اہم ادب ہے جو روح کے مانند ہے ،دینی علم بغیر ادب کے حاصل نہیں ہوسکتا۔ جس طرح جسم بغیر جان کے کوئی حیثیت نہیں رکھتا ٹھیک اسی طرح علم بغیر ادب کے وہ مقام نہیں دلاسکتا جو مقصود و مطلوب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا پڑھنا پڑھاناقبول فرمائیں اوراپنے فضل وکرم سے تکمیل تک پہنچنا آسان فرمائیں تاکہ یہ مبارک علم ہمارے لئے دلیل نجات بن جائے، نہ کہ ہمارے خلاف حجت ۔آمین یارب العالمین۔
٭٭٭

Previous Post

Competions in various games gets underway at Indoor Stadium

Next Post

VANQUISH : BIKE EXPEDITION BY LADAKH SCOUTS REGEMENTAL CENTRE

Next Post
VANQUISH : BIKE EXPEDITION BY LADAKH SCOUTS REGEMENTAL CENTRE

VANQUISH : BIKE EXPEDITION BY LADAKH SCOUTS REGEMENTAL CENTRE

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.