از راجیش کمار سنگھ
سکریٹری ، ڈی پی آئی آئی ٹی، تجارت و صنعت کی وزارت
21 ویں صدی میں ہمہ گیر اقتصادی ترقی تیز رفتار تکنیکی ترقی کے ذریعہ کارفرما ہے جس نے ہمارے زندگی بسر کرنے ، کام کرنے اور بات چیت کرنے کے انداز میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ حکومت کے ذریعہ ڈجیٹائزیشن کی جانب بڑھنے اور تکنالوجی کی اختیارکاری میں اضافہ کیے جانے کے ساتھ، حالیہ برسوں میں بھارت کا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ نمایاں طور پر تبدیلی سے ہمکنار ہوا ہے۔ 1.4 بلین سے زائد آبادی کے ساتھ، بھارت دنیا بھر میں دوسرا سب سے بڑا انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک ہے۔ بھارت میں 800 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ کنیکشن ہیں اور یہاں 16 جی بی + فی سبسکرائبر اوسط ماہانہ ڈاٹا کی کھپت ہے، جس سے 2014 کے بعد سے 266 گنا کی حیران کن نمو کا اظہار ہوتا ہے۔
ڈجیٹل انڈیا پروگرام اور نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک (این او ایف این) پروجیکٹ جیسے اقدامات کے ساتھ حالیہ برسوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور ٹیلی مواصلات بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے بھارتی حکومت کی کوششیں نمایاں رہی ہیں۔ ان پروگراموں کے علاوہ، حکومت نے نیشنل براڈ بینڈ مشن اور نیشنل ڈاٹا سینٹر پالیسی بھی شروع کی ہے، تاکہ بھارت میں ڈاٹا مراکز کی ترقی کو آسان بنایا جا سکے اور ایک مضبوط ٹیلی مواصلات بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ نتیجے کے طور پر، کاروبار اور افراد تیز رفتار انٹرنیٹ ، بہتر نیٹ ورک کوریج اور ڈجیٹل خدمات تک بہتر رسائی سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
Translation is too long to be saved
اپنے طویل مدتی ترقیاتی اہداف کی حمایت کے لیے، بھارت نے عالمی معیار کا ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے۔ انڈیا اسٹیک سے مراد بھارت میں عام طور پر استعمال ہونے والے ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کا مجموعہ ہے۔ یہ تین الگ الگ پرتوں سے بنا ہے: منفرد شناخت (آدھار)، تکمیلی ادائیگی کے نظام (یونیفائیڈ پے منٹس انٹرفیس (یو پی آئی)، آدھار ادائیگیوں کا رابطہ، آدھار سے مربوط ادائیگی کی خدمت)، اور ڈاٹا ایکسچینج (ڈجی لاکر اور اکاؤنٹ ایگری گیٹر)۔ یہ عوامی اور نجی خدمات کی وسیع رینج تک آن لائن، بغیر کاغذ، بغیر نقدی ، اور رازداری کے ساتھ، محفوظ ڈجیٹل رسائی فراہم کرانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔
Translation is too long to be saved
جے اے ایم تثلیث – جن دھن، آدھار، اور موبائل – بھارت کے بدلے ہوئے ڈجیٹل ادائیگی کے منظر نامے کے مرکز میں ایک کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) دنیا کے سب سے بڑے مالی شمولیت کے اقدامات میں سے ایک ہے، جسے اگست 2014 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بینکنگ سہولتوں سے محروم گھرانوں کو آفاقی بینکنگ خدمات فراہم کرنا ہے۔ جن دھن کھاتوں، آدھار، اور موبائل کنکشن سبھی نے ڈجیٹل انڈیا کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ، اہم خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ پلیٹ فارموں سے استفادہ کیا گیا ہے ، یعنی آن لائن تعلیم، ای میڈیسن، فن ٹیک، متعدد پلیٹ فارموں کے درمیان زرعی طریقوں میں بہتری، آخری میل تک ہموار خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا۔ کووِن اور ڈجیٹل اسناد جیسے آن لائن نظام کو آج پوری دنیا میں کامیابی کی داستانوں کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
Translation is too long to be saved
بڑے صنعتی اداروں نے یونیفائیڈ لاجسٹک انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کی ڈجیٹل صلاحیت سے بھی زبردست فائدہ اٹھایا ہے جس کا مقصد لاجسٹکس کے شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی لانا اور ملک میں لاجسٹکس کی اوسط لاگت کو کم کرنا ہے۔ ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ داخلے کی رکاوٹوں کو دور کرنے اور وسیع بازاروں تک رسائی کو جمہوری بنانے کا باعث ثابت ہو رہا ہے۔ یہ ای کامرس شعبے میں اوپن نیٹ ورک فار ڈجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے طور پر نظر آتا ہے جو ایم ایس ایم ای اداروں کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
سامان کی تیز رفتار اور موثر نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے ملک کے لاجسٹک بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔ جی پی ایس ٹریکنگ، ریڈیو تکریری شناخت (آر ایف آئی ڈی) اور ریئل ٹائم کی نگرانی نے لاجسٹک آپریشنوں کو مزید شفاف بنا دیا ہے۔ پی ایم گتی شکتی ماسٹر پلان ایک ڈجیٹل پلیٹ فارم ہے جو ملک میں تمام بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹک سہولتوں کی تفصیلات جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) پر نقشہ بند کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، سرکاری خدمات اور ضوابط کے ڈجیٹائزیشن نے کاروباروں کے لیے قواعد و ضوابط کی تعمیل کے لیے درکار وقت اور محنت کو کم کر دیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کے لیے بھارت میں اپنے کاروبار کو قائم کرنے اور چلانے میں آسانی ہوتی ہے۔
Translation is too long to be saved
نیشنل سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) حکومت ہند کی ایک پہل قدمی ہے جو تاجروں کو تمام ضروری دستاویزات اور معلومات کو ایک ہی پورٹل کے ذریعے الیکٹرانک طور پر جمع کرنے کی اجازت دے کر کاروبار کے سلسلے میں حکومتی منظوری کو ہموار کرنے کے لیے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرتی ہے، جس سے متعدد ایجنسیوں کا دورہ کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے ، اس کے علاوہ لاگت اور منظوری حاصل کرنے کے وقت میں تخفیف واقع ہوئی ہے۔ ایک اور مثال جو خریداری کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے، وہ ہے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم)، یہ خریداری کا ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو خریداروں اور فروخت کاروں کے لیے ایک جامع، موثر، اور شفاف پلیٹ فارم بنانے کے مقصد سے شروع کیا گیا تھا تاکہ منصفانہ اور مسابقتی انداز میں خریداری کی سرگرمیوں کو انجام دیا جا سکے۔
سٹارٹ اپ انڈیا پہل قدمی حکومت ہند کی ایک اہم پہل قدمی ہے جس کا مقصد ملک میں اختراعات اور اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے کے لیے ایک مضبوط ایکو نظام تیار کرنا ہے۔ عزت مآب وزیر اعظم نے 2016 میں سٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کا فروغ پذیر اسٹارٹ اپ ایکو نظام ملک کے ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کا ثبوت ہے، جس نے کاروباری افراد کو وہ وسائل دستیاب کرائے ہیں جن کی انہیں روایتی کاروباری ماڈلوں میں اختراع کرنے اور تکنالوجی متعارف کرانے کے لیے ضرورت ہے۔ گذشتہ پانچ برسوں میں، 92683سے زائد ڈی پی آئی آئی ٹی سے تسلیم شدہ سٹارٹ اپ اداروں کے ساتھ، بھارت کا اسٹارٹ اپ منظر نامہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا منظرنامہ بن گیا ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی نے حقوقِ املاک دانشوراں (IPR) کے لیے ایک کلی طور پر وقف پورٹل بھی قائم کیا ہے اور پیٹنٹ کی درخواست کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔
اقتصادی ضوابط صارفین اور ماحول کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کے ساتھ مسلسل ترقی پذیر ہیں۔ مستقبل قریب میں، ابھرتی ہوئی مستقبل کی تکنالوجی تقریباً تمام معاشی اور سماجی سرگرمیوں کا ایک ناگزیر عنصر بن جائے گی۔ ہمارے سامنے چنوتی یہ ہے کہ ان ضوابط کو مزید جامع اور انسان دوست بنایا جائے، تاکہ فوائد عام آدمی تک پہنچ سکیں۔
بھارت کا ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ ’’ کاروبار کرنے میں آسانی کے اوپر زندگی بسر کرنے میں آسانی ‘‘کو فروغ دیتا ہے، کیونکہ اس کا مقصد کاروبار اور شہریوں کو فوائد بہم پہنچانے کے مقصد سے ایک مبنی بر شمولیت اور جمہوری منظر نامے کو پروان چڑھانا ہ
By
Rajesh Kumar Singh
Secretary, DPIIT, Ministry of Commerce & Industry