جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے صورہ سے قافلہ تولہ مولہ روانہ ہوگا
سرینگر/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے۔ٹرسٹ کے رضاکاروں نے جموں کشمیر کے مختلف اضلاع میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاءکی طرف نہیں دیکھیں گے۔جموں کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت سرینگر میں شمیم احمد کی قیادت میں سکمز صورہ منشیات مخالف مہم چلائی گئی جبکہ پلوامہ میں بھی ٹرسٹ کی جانب سے اس مہم کو جاری رکھا گیا ۔ دریں اثناءوادی کے مختلف علاقوں میں بھی منشیات مخالف مہم زور و شور سے جاری ہے اور مختلف اضلاع میں بشمول سرینگر میں نشہ مکت ابھیان کے تحت گھر گھر مہم چلائی گئی۔ ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔دریں اثناءجی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ کی قیادت میں کھیر بھوانی تولہ مولہ تک طبی کیمپ کے حوالے سے قافلہ صورہ بلال کالونی سے روانہ ہوگا۔ جس میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی ٹیم کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ کے رضاکار بھی شامل ہوں گے ۔