۔ بیگ
سرینگر/میلہ کھیر بھوانی کے پیش نظر تولہ مولہ گاندربل میں جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 28مئی بروز اتوار کو مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے ۔ ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ماتا کھیر بھوانی کے آستھاپن واقع تولہ مولہ میں کافی تعداد میں شرناتھری جموں اور وادی کے دیگر جگہوں سے حاضری دینے کےلئے آتے ہیں اور اس ضمن میں ٹرسٹ کی جانب سے یاتریوں کےلئے خصوصی طبی کیمپ منعقد کیا جارہاہے ۔ اس کیمپ میں بلال احمدبٹ وائس چیرمین ڈی ڈی سی سرینگر مہمان خصوصی شرکت کررہے ہیںجبکہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اپنی خدمات انجام دیں گے ۔